2 جولائی، 2024، 8:35 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85527410
T T
0 Persons

لیبلز

ایران، برکس کے رکن ملکوں کے درمیان زراعتی تعاون کا مرکز بنے گا

تہران - ارنا - ایران کی وزارت زراعت کے نائب وزیر نے کہا ہے کہ ایران برکس کے رکن ممالک کے زراعتی تعاون کے لیے راہداری بنے گا۔

علی رضا مہاجر نے ماسکو میں برکس وزرائے زراعت کے 14ویں اجلاس میں ایرانی وفد کے سربراہ کی حیثیت سے  شرکت کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: غذائی سیکوریٹی ، پائیدار تجارت میں ترقی اور خوراک اور زرعی مصنوعات کی پیداوار اس اجلاس کے مرکزی نکات میں شامل تھی۔

وزير وزارت کے نائب نے کہا: برکس کے وزرائے زراعت کا 14 واں اجلاس گزشتہ ہفتے جمعرات اور جمعہ کو ماسکو میں منعقد ہوا جب ہمارے ملک میں صدارتی انتخابات تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں شریک ملکوں  میں دنیا کی 40 فیصد سے آبادی بستی ہے  اور ان ملکوں میں 50 فیصد سے زیادہ اشیائے خورد و نوش پیدا کی جاتی ہيں اور عالمی معیشت کا 30 فیصد حصہ انہی رکن ملکوں میں تعلق رکھتا ہے  اور اس کی یہ پوزيشن یقینی طور پر یورپی یونین اور کئ مضبوط ملکوں سے زيادہ بہتر ہے اس لئے یہ تنظیم اراکین کے لئے ان شعبوں میں اہم مواقع فراہم کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: دنیا میں گزشتہ چند برسوں  کے واقعات کو دیکھتے ہوئے اور ممالک کی انتظامیہ میں غذائی تحفظ کے کردار کی وجہ سے اس سربراہی اجلاس میں غذائی تحفظ تفصیلی جائزہ لیا گیا اور  یہ طے کیا گیا کہ ممالک بحران کے وقت خوراک کی تجارت کے قوانین کو آسان بنا کر ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کو ضروری خوراک فراہم کر سکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .